ابنا: پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمٹ کے کھلے اجلاس میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ کی جڑیں ایران سے امریکہ اور صیہونی حکومت کی دشمنی میں پیوست ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ آمانوکی رپورٹ اتنی بوگس ہے کہ اس کا اعتراف ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بعض اراکین نے بھی کیا ہے۔ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیاآمانو کی منگل کے دن جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہيں ہے بلکہ ایسی غیر معتبررپورٹوں اور دعووں کی تکرار ہے جوگذشتہ چند برسوں کے دوران ایران کےخلاف دعووں کی شکل میں سامنے آتے رہے ہيں۔ ایران نے ان بےبنیاد دعؤں کو شواہد وثبوت کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔........
/169